اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستانی فورسز نے مزید 48 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے

پاکستانی فورسز نے مزید 48 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے

لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی شیلنگ کے جواب میں پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو اڑا کر رکھ دیا۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر متعدد بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔ شیر دل جوانوں نے پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹرز ملیا میٹ کر دیا۔

کیلرسیکٹر میں بھی بٹالین ہیڈ کوارٹرز تباہ کردیا گیا۔ ڈوبہ مورپوسٹ، مہیری پوسٹ، خالصہ ٹاپ، دنا ٹاپ اور ماؤنڈ چیک پوسٹ کا نام و نشان مٹ گیا۔ حاجی پیر سیکٹر میں دشمن کی تین چیک پوسٹیں ملیامیٹ کردیا گیا۔ پیرکانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس نیست و نابود ہوگیا۔

بوکھلاہٹ کا شکار بزدل بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پرگولہ باری کردی۔ پانچ شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اورکھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا ۔ کھوئی رٹہ میں بھارتی گولہ باری سے بچی سمیت چار افراد شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے۔

مظفر آباد اور پونچھ کے مختلف علاقوں پر بھی بھارتی فوج کی شیلنگ جاری ہے ۔ گولہ باری سے مکانات اور دیگراملاک کونقصان پہنچا ۔  اسٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی فوج سول آبادیوں میں کلسٹربم پھیلا رہی ہے ۔ بھارتی جارحیت پر ڈی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پونچھ ڈویژن میں گزشتہ رات لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج کی شیلنگ جاری ہے۔ پاک فوج کے دندان شکن جوب کے بعد بھارتی فوج نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ دھرمسال 2 پوسٹ میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے، بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!