اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین چین کا سرحدی شہر روسی سیاحوں کی توجہ کا مرکز 

 چین کا سرحدی شہر روسی سیاحوں کی توجہ کا مرکز 

چین کا روس سے متصل شہر حئی حہ طویل عرصے سے سرحد پار سرگرمیوں کا اہم مرکز رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں یہاں روسی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جنہیں اس شہر  کی پر  رونق  دن رات کھلی مارکیٹوں نے اپنی طرف مائل کیا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1: ویرا، روسی سیاح

 "مجھے یہاں کی ہر چیز بہت پسند آئی ہے۔ کھانا مزیدار ہے، خاص طور پر آئس کریم تو لاجواب ہے۔ باربی کیو اور سیپ بھی ضرور کھاؤں گی۔ یہاں آ کر خوشی اور توانائی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ جگہ واقعی شاندار ہے۔”

ساوٴنڈ بائٹ 2: یانا مارینا، روسی سیاح

 "یہ جگہ خوبصورت اور بہت پرکشش ہے۔ مجھے یہاں آ کر واقعی اچھا لگا ہے۔”

ساوٴنڈ بائٹ 3: جیانگ یان لی، ٹور گائیڈ، حئی حہ

"ہر ہفتے کے آخر پر روسی سیاح اپنے خاندانوں کے ہمراہ حئی حہ آتے ہیں۔ دن میں وہ سپر مارکیٹس سے خریداری کرتے ہیں،جبکہ رات کو نائٹ مارکیٹ میں گھومتے ہیں اور مقامی کھانوں سے لطف اندو زہوتے   ہیں۔ اگلی صبح وہ بازار کا رخ کرتے ہیں اور چینی ناشتے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔”

اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں سرحدی سیاحوں کی آمد میں 128 فیصد جب کہ ان کی جانب سے خرچ کی جانے والی رقوم میں 125 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حئی حہ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!