برطانیہ نے یورپ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے روز ایک فوجی پریڈ اور رائل ایئر فورس کی فضائی پریڈ کا انعقاد کیا ہے۔
تقریب کا آغاز پارلیمنٹ اسکوائر سے بکنگھم پیلس تک مارچ کرنے والی فوجی پریڈ سے ہوا، جس میں تقریباً 1,300 اہلکار شریک ہوئے۔ اس پریڈ میں نیٹو کے نمائندوں اور یوکرینی فوجیوں نے بھی حصہ لیا ہے۔ شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام نے کوئین وکٹوریہ میموریل کے سامنے سے اس تقریب میں شرکت کی ہے۔
پریڈ کے بعد شاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا نے بکنگھم پیلس کی بالکونی پر آ کر رائل ایئر فورس کی فضائی سلامی کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم، شہزادی کیتھرین اور ان کے بچے بھی موجود تھے۔
یومِ فتح کی 80 ویں سالگرہ ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے، جو ممکنہ طور پر جنگ عظیم دوم کے زندہ بچ جانے والے سپاہیوں کی آخری بڑی سرکاری تقریب ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر جنگ میں دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور خدمات انجام دینے والوں کی یاد کو زندہ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
یہ تقریبات پورے ہفتے جاری رہیں گی۔
لندن سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link