اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے نجی شعبے کے فروغ کی کوششیں تیز کردیں

چین نے نجی شعبے کے فروغ کی کوششیں تیز کردیں

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات نے عوامی جمہوریہ چین میں نجی شعبے کے فروغ سے متعلق قانون پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اپنے نجی شعبے کی ترقی آگے بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کررہا ہے۔

 ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات کی جانب سے جمعرات کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں  قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے نائب سربراہ ژینگ بے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نجی شعبے کے فروغ کا نیا قانون قانونی استحکام کی مدد سے ترقی کی یقین دہانی کو تقویت دیتا ہے۔

 یہ نجی کاروباری اداروں کو یہ یقین دہانی بھی کرواتا ہے کہ وہ زیادہ اعتماد کے ساتھ ترقی کی جانب بڑھتے ہیں۔

ژینگ کا مزید کہنا تھا کہ مارکیٹ مسابقت میں شفاف شرکت کو یقینی بنانے کے لئے قانون یہ طے کرتا ہے کہ چین مارکیٹ تک رسائی کے لئے ملک گیر ایک یکساں منفی فہرست لاگو کرے گا۔

ژینگ نے کہا کہ پیداواری عوامل تک مساوی رسائی سے متعلق قانون تقاضا کرتا ہے کہ نجی معاشی اداروں کو قانون کے تحت سرمائے، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ، ڈیٹا، اراضی اور عوامی خدمات کے وسائل کو استعمال کرنے کے حوالے سےمساوی حقوق کی ضمانت دی جائے جس سے تمام شراکت داروں کے لئے یکساں مواقع ممکن ہوسکیں۔

ژینگ کے مطابق این ڈی آر سی نے جوہری توانائی اور ریلوے جیسے شعبوں میں بڑے منصوبے شروع کئے ہیں۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ کچھ جوہری توانائی کے منصوبوں میں نجی سرمائے کا حصہ 20 فیصد ہے جبکہ صنعتی سازوسامان کی تبدیلی اور وسائل کی ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال جیسے شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری میں نجی شعبے کا حصہ 80 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!