اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی فوج کا ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب دراندازی کی کوشش کرنے...

چینی فوج کا ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب دراندازی کی کوشش کرنے والے فلپائنی بحری جہاز کو انتباہ

چین کے نانشا چھن ڈاؤ کے شیان بن جیاؤ سمندری پانیوں میں فلپائنی جہاز 9701 (پس منظرمیں) کے دانستہ طور پر چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز5205 سے ٹکرانے کا منظر-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی جنوبی تھیٹر کمانڈ نے 5 مئی کو چین کے ہوانگ یان ڈاؤ کے پانیوں میں دراندازی کی کوشش کرنے والے فلپائن کے ایک بحری جہاز کا سراغ لگایا، نگرانی کی اوراسے انتباہ جاری کیا۔

تھیٹر کمانڈ کے ترجمان تیان جُن لی نے کہا کہ یہ کارروائیاں قوانین اور ضوابط کے مطابق کی گئیں، جس سے جہاز کو موثر طریقے سے چین کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ‘پیشہ ورانہ اور قانونی’ ہے۔

تیان جُن لی نے کہا کہ فلپائن کی جانب سے متعلقہ بیانات حقائق کو نظر انداز کرتے ہیں، عوام کو الجھن میں ڈالتے ہیں اور بین الاقوامی تاثر کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہوانگ یان ڈاؤ چین کا فطری علاقہ ہے اور فلپائن پر زور دیا کہ وہ تمام خلاف ورزیوں، اشتعال انگیزیوں اور گمراہ کن تشہیر کو فوری طور پر بند کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمانڈ کی افواج انتہائی چوکس ہیں اور چین کی خودمختاری اور سمندری حقوق کے دفاع کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کے تحفظ کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!