پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کا مالیاتی شعبے پر چھوٹے کاروباروں کے لئے قرضے کی سہولت...

چین کا مالیاتی شعبے پر چھوٹے کاروباروں کے لئے قرضے کی سہولت بڑھانے پر زور

چین کےشمالی  صوبہ ہیبے کے شینگ تائی شہر کے ضلع نان ہی  میں ملبوسات کی فیکٹری میں ایک ملازم کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی مالیاتی انتظامیہ نے مائیکرو اور چھوٹے کاروباروں کے لئے مستحکم قرضہ جاتی نمو کو برقرار رکھنے اور ان کے لئے قرضہ جاتی خدمات کے معیار میں مسلسل بہتری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایک نوٹس میں انتظامیہ نے کہا ہے کہ بینکاری اور مالیاتی اداروں کو مائیکرو اور چھوٹے کاروباروں کے لئے مناسب مقدار میں قرضے فراہم کرتے رہنا چاہئے۔ انہیں یہ یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے کہ ان کاروباروں کے لئے جامع مالیاتی قرضوں کی شرح نمو تمام اقسام کے قرضوں کی شرح نمو سے کم نہ ہو۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اداروں کو قرضوں کی قدر کے انتظام کو مضبوط بنانا چاہئے اور مائیکرو اور چھوٹے کاروباروں کے لئے جامع مالیاتی قرضوں کی شرح سود کو سائنسی اور معقول بنیادوں پر طے کرنا چاہئے۔

نوٹس میں بینکنگ اور مالیاتی اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارتیں بروئے کار لائیں اورغیر ملکی تجارت، ٹیکنالوجی اور کھپت سے متعلق شعبوں میں چھوٹے کاروباروں کے لئے مالی معاونت میں اضافہ کریں۔

فروری 2025 کے اختتام پر ملک بھر میں مائیکرو اور چھوٹے کاروباروں کے لئے جامع مالیاتی قرضوں کا توازن 339 کھرب یوآن (تقریباً 471 کھرب امریکی ڈالر) تھا جس میں سالانہ بنیاد پر 12.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!