چین کےجنوبی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی (بائیں طرف) ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل سے اپنا تیسرا پالیسی خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے سیکرٹری برائے محنت و بہبود کرس سن نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کو گزشتہ 2 سالوں کے دوران مین لینڈ کے باصلاحیت اور پیشہ ور افراد کے لئے داخلہ سکیم (اے ایس ایم ٹی پی) کے تحت 53 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے تقریباً 90 فیصد درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔
ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل میں ایک قانون ساز کو تحریری جواب میں کرس سن نے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں میں اے ایس ایم ٹی پی کے تحت منظور شدہ اور مسترد ہونے والی درخواستوں کی تعداد بالترتیب تقریباً 47ہزار اور 600 رہی۔
کرس سن نے کہا کہ عام روزگار پالیسی (جی ای پی) کے تحت 67ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں اور اسی مدت کے دوران منظور اور مسترد کی گئی درخواستوں کی تعداد بالترتیب تقریباً 63ہزار اور ایک ہزار رہی۔
انہوں نے کہا کہ اے ایس ایم ٹی پی کے تحت منظور شدہ درخواستوں میں سے تقریباً 46 فیصد مختصر مدتی عہدوں کے حوالے سے تھیں جبکہ طویل مدتی عہدوں کا حصہ تقریباً 54 فیصد تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جی ای پی کے تحت منظور شدہ درخواستوں میں سے تقریباً 70 فیصد مختصر مدتی عہدوں کے بارے میں تھیں جن کے معاہدے کی مدت 12 ماہ سے کم تھی جبکہ باقی تقریباً 30 فیصد درخواستیں طویل مدتی عہدے کے لئے تھیں جن کے معاہدے کی مدت 12 ماہ یا اس سے زیادہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں میں جی ای پی کے تحت ہانگ کانگ میں طویل مدتی عہدوں پر فائز ہونے کی منظوری پانے والوں میں سے زیادہ تر سیاحت کی صنعت سے وابستہ تھے، اس کے بعد تعلیم ، تعلیمی تحقیق اور مالی خدمات کے شعبے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ایس ایم ٹی پی کے تحت ہانگ کانگ میں طویل مدتی عہدوں کے لئے منظور شدہ افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق تجارت و کاروبار سے تھا۔ اس کے بعد مالیاتی خدمات اور پھر تعلیمی تحقیق و تدریس کے شعبے آتے ہیں۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کی جی ای پی اور اے ایس ایم ٹی پی سکیمیں بالترتیب بیرون ملک مقیم چینی شہریوں اور چینی مین لینڈ سے باصلاحیت افراد کو راغب کرنے کے لئے تیار کی گئی ہیں جن کا مقصد ایچ کے ایس اے آر کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link