اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ازبکستان کو گاڑیاں فراہم کرنے...

چین 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ازبکستان کو گاڑیاں فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا،رپورٹ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 21 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹو شو میں چینی کار برانڈ زیکر کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

تاشقند (شِنہوا) چین 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ازبکستان کو مسافر گاڑیاں فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔

ملک کی قومی شماریات کمیٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2025 کے دوران ازبکستان نے بیرون ملک سے 6 ہزار950 مسافر گاڑیاں درآمد کیں جن کی مجموعی مالیت 11کروڑ51 لاکھ امریکی ڈالر تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شراکت دار ممالک میں چین 5 ہزار235 گاڑیاں فراہم کر کے پہلے نمبر پر رہا  جبکہ جنوبی کوریا 1 ہزار425 یونٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 144 یونٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

ازبکستان نے 2024 میں 74 ہزار700 مسافر گاڑیاں درآمد کی تھیں جن میں سے تقریباً 61 ہزار چین نے فراہم کی تھیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!