چین کے صدر شی جن پھنگ 7 سے 10 مئی تک روسی صدر ولادیمیرپوتن کی دعوت پر روس کا سرکاری دورہ کریں گے اور ما سکو میں عظیم حب الوطنی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کر یں گے ۔ (شِنہوا)
ماسکو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین کے دوبارہ اتحاد کے تاریخی رجحان کو روکنا ممکن نہیں ہے۔
روس کے سرکاری دورے اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت سے قبل بدھ کے روز روسی گزٹ اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں شی نے کہا ہے کہ رواں سال تائیوان کی واپسی کی 80 ویں سالگرہ ہے اور تائیوان کی چین میں واپسی دوسری جنگ عظیم میں فتح اور جنگ کے بعد کے عالمی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ قاہرہ اعلامیہ اور پوٹسڈیم اعلامیہ سمیت عالمی قانونی اثر رکھنے والی متعدد دستاویزات تائیوان پر چین کی خودمختاری کی تصدیق کرتی ہیں۔
اس میں تاریخی اور قانونی حقائق تنازع سے بالاتر ہیں، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کے اختیار کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
شی نے زور دیکر کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تائیوان جزیرے پر حالات کیسے بدلتے ہیں اور بیرونی قوتیں کس طرح مداخلت کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ چین کے دوبارہ اتحاد کے تاریخی رجحان کو روکنا ممکن نہیں ہے۔
