چین کے صدر شی جن پھنگ روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر روس کے سرکاری دورے اور ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے بیجنگ سے روانہ ہوگئے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پوتن کی دعوت پر روس کے سرکاری دورے اور ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئےبدھ کے روز بیجنگ سے روانہ ہوگئے۔
شی کے وفد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے عمومی دفتر کے ڈائریکٹر کائی چھی اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی شامل ہیں۔
