اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیمن کے حوثی باغیوں اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے...

یمن کے حوثی باغیوں اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے، عمانی وزیرخارجہ

یمن کے صوبے صنعا میں یمنی دیہاتی مارگرائے جانے والے امریکی ایم کیو-9 ڈرون کے ملبے کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

مسقط (شِنہوا) عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے کہا ہے کہ عمان کی ثالثی میں یمن کے حوثی گروپ اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی فریق بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں امریکی بحری جہازوں سمیت ایک دوسرے کو نشانہ نہیں بنائے گا جس سے جہاز رانی کی آزادی اور عالمی تجارتی جہازوں کے ہموار سفر کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر نے اپنے ملک کی جانب سے مثبت رویہ پر فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ علاقائی مسائل پر مزید پیشرفت کی راہ ہموار کرتے ہوئے سب کے لئے انصاف، امن اور خوشحالی کے حصول میں کردارادا کرے گا۔

یمن میں 15 مارچ کو حوثیوں کے ٹھکانوں پر واشنگٹن کے فضائی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد حوثیوں اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا ۔

ان حملوں کا مقصد گروپ کو اسرائیل اور امریکی جنگی جہازوں پر حملوں سے روکنا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!