اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعدم استحکام سے دوچار دنیا میں چین-ای یو تعلقات کا اثر و...

عدم استحکام سے دوچار دنیا میں چین-ای یو تعلقات کا اثر و رسوخ زیادہ اہم ہوگیا، چینی نائب صدر

چین کے نائب صدر ہان ژینگ چین اور یورپی یونین(ای یو) کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ موجودہ غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال کے دوران چین اور یورپی یونین (ای یو) کے درمیان تعلقات کی تزویراتی اہمیت اور عالمی اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے۔

چینی نائب صدر ہان ژینگ نے چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال قبل چین-ای یو تعلقات کے قیام کے بعد سے فریقین کے درمیان تبادلے اور مکالمے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ فریقین کے درمیان مفادات کی ہم آہنگی میں گہرائی آئی ہے اور تعاون کی سطح اور دائرہ کار میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے نہ صرف فریقین کی ترقی کو فروغ ملا ہے بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔

ہان ژینگ نے کہا کہ چین اور ای یو کے درمیان بنیادی مفادات کا کوئی تصادم یا کوئی جغرافیائی سیاسی تنازع نہیں ہے جس کے باعث یہ ایسے شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے کی کامیابی میں معاون شراکت دار بن سکتے ہیں۔

ہان ژینگ نے کہا کہ فریقین کو چاہئے کہ وہ اپنے تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھائیں، سفارتی تعلقات قائم کرنے کے اصل مقصد کو یاد رکھیں اور اپنے تعلقات کے عمومی رجحان کو درست طور پر سمجھیں۔ فریقین اپنی شراکت داری کی طے شدہ نوعیت پر قائم رہیں۔ چین-ای یو تعلقات کی مسلسل مثبت ترقی کو فروغ دیں اور باہمی احترام، وسعت، تعاون، مشترکہ مفادات اور باہمی فائدے کے اصولوں پر کاربند رہیں۔

استقبالیہ تقریب سے قبل ہان ژینگ نے یورپی کونسل کے سابق صدر چارلس مچل اور چین میں ای یو کے سفیروں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور یورپی یونین نے اپنے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلہ مکمل طور پر بحال کرلیا ہے جو دونوں کے تعلقات کی ترقی کے لئے نیا محرک ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!