پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلبھارت اور پاکستان عسکری تحمل کا مظاہرہ کریں، سربراہ اقوام متحدہ

بھارت اور پاکستان عسکری تحمل کا مظاہرہ کریں، سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں سلامتی کونسل کے چیمبر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت اور پاکستان سے عسکری تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر بھارت کی فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

پیر کو سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا تھا کہ جنوبی ایشیا کے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی گزشتہ کئی سال میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

انتونیو گوتریس نے دونوں حکومتوں کو پیشکش کی تھی کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور سفارتکاری کے فروغ کے لئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے زور دیا تھا کہ فوجی حل کوئی حل نہیں ہے۔

گوتریس نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ایک بار پھر شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو قابل اعتماد اور قانونی ذرائع سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر جان لیوا حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!