اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجنگ کسی مسئلے کا  حل نہیں: پاک بھارت کشیدگی پر اقوام متحدہ...

جنگ کسی مسئلے کا  حل نہیں: پاک بھارت کشیدگی پر اقوام متحدہ کے سربراہ کا بیان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کے روز بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ  جنگی صورتحال کوئی  مسئلہ حل نہیں کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): انتونیو گوتریس، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

’’بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ کی کیفیت کئی برسوں میں اب اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔ میں دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائی سے احترام کرتا ہوں اور ان کا بے حد ممنون بھی ہوں۔ میں اقوام متحدہ کی سرگرمیوں خصوصاً امن مشنوں میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دونوں ملکوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے تعلقات میں اس حد تک تناؤ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔

میں 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے ہولناک دہشت گرد حملے کے بعد پیدا ہونے والے جذبات کو سمجھتا ہوں۔ میں ایک بار پھر اس حملے کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت  کرتا ہوں۔

عام شہریوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں انہیں قانونی اور قابلِ اعتبار طریقے سے انصاف کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے۔ خاص طور پر یہ لمحے نازک ہیں۔ کسی بھی فوجی تصادم سے بچنا ہوگا کیونکہ فوجی تصادم آسانی سے بے قابو  ہو سکتا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور ٹکراؤ کی راہ سے قدم پیچھے ہٹائے جائیں۔

یہی پیغام ہے جو میں دونوں ملکوں کے ساتھ اپنے مسلسل رابطوں میں انہیں دے رہا ہوں۔ غلط فہمی میں نہ رہیں۔ فوجی حل کوئی حل نہیں ہوتا۔ امن کا راستہ ہموار کرنے کے لئےمیں دونوں حکومتوں کو اپنے  دفتر سے تعاون  کی پیشکش کرتا ہوں۔ اقوام متحدہ ہر اس کوشش کی حمایت کے لئے مکمل طور پر تیار ہے جو کشیدگی میں کمی لائے، سفارت کاری کو فروغ دے اور امن کے لئے نئے عزم  سے کام کرنے میں مدد فراہم کرے۔‘‘

22 اپریل کو بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے ایک ہلاکت خیز حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اس وقت عروج پر ہے۔

اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!