بہاولپور میں بھارت کی جانب سے دینی درسگاہ ’ مسجد سبحان اللہ ‘ پر کیے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 29 زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں میں 6 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق حملے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور دینی درسگاہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
زخمیوں اور جاں بحق افراد کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے تمام نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت علاج فراہم کیا جا سکے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور امدادی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
