چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ ایک تقریب کا منظر۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران 223 اداروں نے مجموعی طور پر 20 ارب ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 2.58 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کی سرمایہ کاری کی ۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق یہ مالیت 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔
انویسٹ ہانگ کانگ کی ڈائریکٹر جنرل برائے فروغ سرمایہ کاری الفا لاؤ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری سے 4 ہزار 900 سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
انہوں نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کی نسبت سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ رجحان پورا سال جاری رہے گا۔
لاؤ کے مطابق انویسٹ ہانگ کانگ نے شہر میں تقریباً 170 خاندانی دفاتر کے قیام میں مدد کی جبکہ تقریباً 150 دیگر کو سہولیات فراہم کیں، سال کے اختتام تک اس کا ہدف 200 ہے جو پورا کرلیا جائے گا۔
لاؤ نے کہا کہ ہانگ کانگ تحقیق و ترقی اور تخلیقی حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کمرشلائزیشن میں مدد کرکے مین لینڈ اداروں کو بیرون ملک منڈیوں میں داخل ہونے کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم مہیا کرسکتا ہے۔
انویسٹ ہانگ کانگ ان اداروں کو سرمایہ کی تلاش اور ٹیکنالوجی معاونت میں مدد دینے کو تیار ہے۔
