چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سیاح تیان تان(ٹیمپل آف ہیون) پر تصاویر بنوا رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)یوم مئی کی 5 روزہ تعطیلات کے دوران بیجنگ میں ایک کروڑ 79 لاکھ سے زیادہ سیاح آئے جو گزشتہ سال کی نسبت 5.6 فیصد زائد ہیں۔
بیجنگ کے ثقافت و سیاحت کے میونسپل دفتر کے مطابق اس دوران شہر کی سیاحتی آمدنی 20.98 ارب یوآن (تقریباً 2.9 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے اس عرصے کی نسبت 6.9 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
چھٹیوں کے دوران وانگ فوجنگ شاپنگ سٹریٹ، بیجنگ اولمپک پارک، کاروباری ضلع شی دان، اپنے محفوظ چوکور کورٹ یارڈز کی وجہ سے مقبول نان لوگو شیانگ اور سمر پیلس جیسے مقامات یوم مئی کی تعطیلات میں ان 10 مقامات میں شامل ہیں جہاں سیاحوں کی سب سے زیادہ آمد ہوئی۔
بیجنگ میں فنون لطیفہ کا شعبہ بھی چھٹیوں کے دوران پروان چڑھا۔شہر میں ایک ہزار 664 کمرشل فن کے مظاہرے ہوئےجہاں تقریباً 6 لاکھ 68 ہزار افراد راغب ہوئے اور 24 کروڑ 20 لاکھ کی باکس آفس آمدن ہوئی۔ یہ اعدادوشمار گزشتہ سال سے بالترتیب 10 فیصد، 10.9 فیصد اور 29 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
منظم کسٹم کلیئرنس، ادائیگی کے نظام اور ٹیکس واپسی کی خدمات کی بدولت بیجنگ میں ایک لاکھ 4 ہزار غیر ملکی سیاح آئے جن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 42.4 فیصد اضافہ ہوا۔ ان سیاحوں کی آمد سے 1.13 ارب یوآن کی آمدنی حاصل ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔
