اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلنیپال-چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے تصویری نمائش کا...

نیپال-چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے تصویری نمائش کا انعقاد

نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ(سامنے)’’دوستی کی وراثت: نیپال-چین تعلقات کے 70 سال تصویری جھروکوں سے‘‘ کے عنوان سے تصویری نمائش سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال کے دارالحکومت میں نیپال اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائش میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اہم سفارتی لمحات، اعلیٰ سطح کے قائدین کے دوروں اور ثقافتی تبادلوں پر مبنی درجنوں تصاویر کی نمائش کی گئی۔ نمائش کا عنوان ’’دوستی کی وراثت: نیپال-چین تعلقات کے 70 سال تصویری جھروکوں سے‘‘ تھا۔

نیپال کے سابق وزیراعظم اور نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا اور نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش کا اہتمام گیریجا پرساد کوئرالہ فاؤنڈیشن برائے جمہوریت، امن و ترقی نے کیا تھا۔

اس موقع پر چھن سونگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے اس نئے سنگ میل پر چین نیپالی عوام کے ساتھ وقت اور فاصلوں سے بالاتر ہو کر مشترکہ محبت کو جاری رکھنے اور دونوں ممالک کی شانہ بشانہ ترقی کے شاندار نئے باب کو تحریر کرنے کے لئے تیار ہے۔

دیوبا نے کہا کہ نیپال اور چین کے تعلقات مساوات، باہمی مفاد اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی ہیں۔ ہمارے دوست ہمسایہ ملک نے نیپال کی بنیادی شہری سہولیات کی ترقی، سیاحت، تعلیمی تبادلوں اور ماحولیاتی تحفظ میں معاونت کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!