اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی شہرفوژو کے ہسپتالوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے علاج معالجہ...

چینی شہرفوژو کے ہسپتالوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے علاج معالجہ مزید مؤثر اور آسان

چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو میں ایک ہسپتال نے مریضوں کو پیچیدہ طبی سہولتوں میں رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ایک انٹرایکٹو ڈیجیٹل مشاورت معاون کی سہولت فراہم کی ہے۔

فوجیان میڈیکل یونیورسٹی کی مینگ چھاؤ ہیپٹو بلیری ہسپتال میں مصنوعی ذہانت سے تیار کیا گیا میڈیکل گائیڈ 24 گھنٹے مریضوں کی مدد کے لئے دستیاب رہتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): مریض

’’ ہیلو، میں میڈیکل کارڈ کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ڈیجیٹل میڈیکل گائیڈ

’’ میڈیکل کارڈ رجسٹریشن ڈیسک سے یا خودکار سروس مشین کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): مریض

’’یہ ہسپتال بہت وسیع ہے۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں نے کہاں جانا ہے۔ لیکن اس ڈیجیٹل معاون نے مجھے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں واضح ہدایات فراہم کر دیں۔ یہ ڈیجیٹل معاون بے حد موثر اور ڈیجیٹل ترقی کی ایک زبردست مثال ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): چھین زین وی، ڈائریکٹر ، شعبہ اطلاعات، مینگ چھاؤ ہیپٹو بلیری ہسپتال، فوجیان میڈیکل یونیورسٹی

’’اسے صرف ’ہیلو‘ کہہ کر فعال کیا جاتا ہے۔ پھر آپ اپنا سوال پوچھیں۔ یہ ایسا نظام ہے جو آواز کی پہچان کی صلاحیت استعمال کرتے ہوئے آپ کی ضروریات کو فوراً جان لیتا ہے اور بالکل درست جوابات فراہم کرتا ہے۔

فی الحال اس سسٹم کے اہم افعال میں ہسپتال کے اندر راستہ معلوم کرنے میں مدد، آپریشنل ورک فلو کے بارے میں مشاورت اور ڈاکٹروں کے شیڈول کی فراہمی شامل ہے۔

آئیے ہم اپنے ڈیجیٹل میڈیکل گائیڈ سے بات چیت کا تجربہ کرتے ہیں۔ ہیلو، میں امراض جگر کے شعبہ  تک کیسے پہنچوں گا؟‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ڈیجیٹل میڈیکل گائیڈ

’’ براہ کرم آپ  ایلیویٹر سے تیسرے فلور تک جائیے۔ تیسرے فلور پر  بائیں جانب رخ کیجئے۔ یہاں آپ کو لابی میں تقریباً 20 میٹر چلنا ہوگا۔ امراض جگر کا شعبہ آپ کے بائیں جانب سامنے ہی ہوگا۔‘‘

فوژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!