اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی مالیاتی پیش قدمی اقتصادی ترقی کو سہارا دینے کے لیے...

چین کی مالیاتی پیش قدمی اقتصادی ترقی کو سہارا دینے کے لیے تیز ہو رہی ہے

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ  کے نان آن ضلع کے نان بن روڈ پر واقع ایک ڈیکاتھلون اسٹور میں لوگ مختلف سامان کا انتخاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی تیز تر مالیاتی پالیسیاں اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں ایک اہم ستون کے طور پر ابھر رہی ہیں جو مالیاتی دباؤ کا شکار شعبوں کو زیادہ درکار مدد فراہم کر رہی ہیں اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کو مسلسل عالمی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے میں مدد کر رہی ہیں۔

2025 میں ملک نے معیشت کے اتار چڑھاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے،خسارے کا جی ڈی پی کے مقابلے میں تناسب 4 فیصد تک بڑھا دیا ہے اور سرکاری خسارہ 56.6 کھرب یوآن (تقریباً 786 ارب امریکی ڈالر) طے کیا جو دونوں حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہیں۔

زیادہ فعال مالیاتی پالیسی کا وعدہ کرتے ہوئے چین کا منصوبہ ہے کہ وہ 13 کھرب یوآن کے الٹرا لانگ اسپیشل ٹریژری بانڈز جاری کرے گا جو 2024 میں10کھرب یوآن تھے ۔

اس کے ساتھ ساتھ مقامی حکومت کے 44 کھرب یوآن کے خصوصی مقصد کے بانڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔

اعداد و شمار بانڈز کے اجراء میں تیزی کی نشاندہی کرتے ہیں صرف پہلی سہ ماہی میں سرکاری خزانے کے بانڈز کا کل اجراء 33 کھرب یوآن سے تجاوز کر گیا۔

 مقامی حکومت کے بانڈز کا اجراء 28 کھرب یوآن سے تجاوز کر گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 80 فیصد سے زائد کا اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!