گبون کے دارالحکومت لیبرویل میں گبون کے صدر برائس کلوتائر اولی گوئی نگوئیما چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اورچینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرپرسن مو ہانگ سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
لیبرویل(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی مو ہانگ نے کہا ہے کہ چین گبون کے ساتھ اپنے تعلقات کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی تعاون کی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔
گبون کے صدر برائس کلوتائر اولی گوئی نگوئیماکی دعوت پر چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئر پرسن مونے گبون کے دارالحکومت لیبرویل میں نگوئیما کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ۔
گبون کے صدر نے لیبرویل میں مو سے ملاقات بھی کی۔
مو نے نگوئیما کو شی کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچائیں اور کہا کہ چین گبون کے ساتھ اپنی روایتی دوستی سے طاقت حاصل کرنے، یکجہتی اور تعاون کے ذریعے باہمی اعتماد کو گہرا کرنے اور باہمی فائدے اور یکساں نتائج کے ذریعے مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کی خاطر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
نگوئیما نے اپنی حلف برداری میں ایک خصوصی ایلچی بھیجنے پر چینی صدر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مو کو ان کی طرف سے شی کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچانے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ گبون چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے قائم رہے گا، مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کی مزید ترقی کو فروغ دے گا۔
