پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلامریکی ٹیکسوں سے ترقی پذیر معیشتوں کو خطرہ ہے،ماہر

امریکی ٹیکسوں سے ترقی پذیر معیشتوں کو خطرہ ہے،ماہر

ملاوی کے شہر بلانٹائر کا ایک منظر۔(شِنہوا)

لیلونگ وے (شِنہوا) امریکہ کی جانب سے کئی ممالک پر عائد ٹیکس ملاوی سمیت ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کے لئے ایک بڑا دھچکا ہیں۔

ماہر سیاسی امور میکلان کان یانگ وا نے شِنہوا کو بتایا کہ کئی ممالک پر عائد ٹیکس عالمی تجارت کو متاثر کریں گے جس سے ملاوی جیسے ترقی پذیر ممالک کی معیشتیں متاثر ہوں گی جو اپنی معیشتوں کو برقرار رکھنے کے لئے تجارت پر انحصار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتقامی اقدامات سے ترقی پذیر ممالک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا جو معاشی جھٹکوں کا باعث بنے گا۔

کان یانگ وا کے مطابق ترقی پذیر ممالک ٹیکس کی وجہ سے تجارت میں کم مسابقتی ہوجائیں گے جس سے ان کے لئے اپنی معیشتوں کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ترقی پذیر ممالک میں خام مال کی سپلائی چین کو متاثر کریں گے جس کے نتیجے میں ان ممالک کی برآمدات کم ہوجائیں گی جس سے ان کی معیشتوں پر نمایاں طور پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!