اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں شاہراہ ریشم پر 1ہزار برس پرانے مقامات عوام کے لیے...

چین میں شاہراہ ریشم پر 1ہزار برس پرانے مقامات عوام کے لیے کھول دئیے گئے

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ترپان میں تویوگو غار دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

لان ژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں قدیم شاہراہ ریشم پر واقع 2 اہم آثار قدیمہ کے مقامات یکم مئی کی تعطیلات کے پہلے روزعوام کے لیے کھول دئیے گئے۔

یہ ہزار سال قبل مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے درمیان تبادلے تلاش کرنے کے خواہشمند سیاحوں کے لیے نئے مواقع فراہم کرتےہیں۔

ان نئے کھلنے والے مقامات میں سے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ترپان میں واقع تویوگو غاریں ہیں۔ 5ویں صدی کے آس پاس تعمیر ہونے والا یہ کمپلیکس چٹانوں میں تراشی گئی 157 غاروں، 3 مندروں اور9 عبادت گا ہوں پر مشتمل ہے۔

ترپان کے ثقافتی ورثہ ادارے کے ثقافتی نوادرات کے تحفظ کے ایک اہلکار لیو یی نے بتایا کہ غاروں میں 5 غار اور ایک بدھ مت مندر عوام کے لیے کھولے گئے ہیں جس میں روزانہ 300 سیاحوں کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔

2010 کے بعد سے اس مقام پر کی گئی 10 آثار قدیمہ کی کھدائیوں میں کثیر تعداد میں نوادرات دریافت ہوئے ہیں، جن میں کئی زبانوں میں بدھ مت کے صحیفے شامل ہیں، ان  میں ٹیکس کے ریکارڈ اور قرض کے معاہدوں جیسی دستاویزات بھی شامل ہیں۔

چین نے حالیہ برسوں میں ان غاروں کی بحالی اور مضبوطی کے لیے 7 کروڑ 70 لاکھ یوآن (تقریباً 1 کروڑ 7 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!