اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ سربراہ کا تہران۔ واشنگٹن مذاکرات کی...

ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ سربراہ کا تہران۔ واشنگٹن مذاکرات کی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی تہران میں پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)

تہران(شِنہوا)ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلی فون پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقین نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام سے متعلق من گھڑت مسئلے کو حل کرنے کے لئے سفارتکاری کا راستہ اختیار کرنے کے حوالے سے  ایران کے ذمہ دارانہ نکتہ نظر کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے رکن کی حیثیت سے ایران نے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر کاربند رہتے ہوئے جوہری توانائی کو پرامن مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے اپنے حق پر زور دیا جس کے لئے یورینیم کی افزودگی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کے متضاد رویوں اور بیانات کے ساتھ ایرانی قوم کے خلاف پابندیوں اور دھمکیوں کے تسلسل سے سفارتکاری کو آگے بڑھانے میں امریکی سنجیدگی سے متعلق عدم اعتماد اور شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے امریکہ کے ساتھ  بالواسطہ مذاکرات سے متعلق پیشرفت کی وضاحت کرنے کے ایرانی وزیر خارجہ کے نکتہ نظر کو سراہا اور نتائج کے حصول  تک سفارتی عمل جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا اور تیسرا دور 12 اور 26 اپریل کو عمان کے شہر مسقط میں ہوا جبکہ دوسرا دور 19 اپریل کو اٹلی کے شہر روم میں ہواتھا۔

چوتھے دور کا انعقاد ہفتہ کے روز روم میں ہونا تھا لیکن عمان کی جانب سے ‘نقل و حمل کی وجوہات’ کی بنا پر اسے غیر معینہ تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!