اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور روس دوسری عالمی جنگ میں کامیابی کی 80ویں سالگرہ کی...

چین اور روس دوسری عالمی جنگ میں کامیابی کی 80ویں سالگرہ کی مناسبت سے نمائش منعقد کریں گے

روس کے دارالحکومت ماسکو میں لوگ چینی سفارتخانے میں منعقدہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی مناسبت سے تصویری نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ منانے اور چین اور روس کے درمیان فن کے تبادلے کے لئے فن کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

’’امن اور دوستی۔ فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی یاد میں 80ویں سالگرہ” کے عنوان سے اس نمائش کا انعقاد بیجنگ پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز اور بیجنگ رشین کلچرل سنٹر سمیت دیگر اداروں کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

چین اور روس سے تعلق رکھنے والے 18 سے 45 سال تک کی عمر کے فنکاروں کو اپنی تخلیقات جمع کرانے کی دعوت دی گئی ہے۔ تخلیقات جون کے وسط تک جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ ان کا جائزہ جون کے آخر میں لیا جائے گا۔ یہ نمائش 7 سے 16 اگست تک بیجنگ کے چائنہ میلینیئم مانومنٹ میں منعقد ہوگی۔

مجموعی طور پر 80 شرکاء کو انعامات دئیے جائیں گے جن میں ہر ملک سے 15 پہلے، 25 دوسرے اور 40 تیسرے نمبر پر آنے والے افراد شامل ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!