چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے نان جِنگ ریلوے سٹیشن پر مسافر ٹرین میں سوار ہورہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریلوے نیٹ ورک پر یوم مئی کی تعطیلات کے پہلے دن جمعرات کو تقریباً 2کروڑ 31لاکھ 20ہزار مسافروں نے سفر کیا جو سیاحت کی بڑھتی ہوئی طلب اور معاشی سرگرمی کا مظہر ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کےمقابلے میں 11.7 فیصد زیادہ ہے۔
ریلوے کے مطابق مسافروں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اضافی ٹرینیں چلانے کا بھی انتظام کیا گیا اور جمعرات کو 13 ہزار 800 مسافر ٹرینیں چلائی گئیں ۔
ریلوے کمپنی نے کہا کہ 29 اپریل سے 6 مئی کے درمیان مسافروں کا رش متوقع ہے اور اس مدت کے دوران ریلوے پر سفرکرنے والوں کی کل تعداد 14کروڑ40لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
چین کے 12306 ریلوے بکنگ پلیٹ فارم کے مطابق تعطیلات کے لئے مقبول مقامات میں بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو، چھنگ دو، ہانگ ژو، ووہان، شین زین، شی آن، نان جِنگ اور ژینگ ژو شامل ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link