چین کے انسانی خلائی پروگرام (سی ایم ایس اے) کے مطابق شین ژو۔19کے تینوں خلاباز بدھ کے روز دوپہر کے وقت واپسی کیپسول سے باہر آگئے۔ خلائی ادارے نے اس موقع پر مشن کی کامیابی کا با ضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔
بیجنگ ایرو اسپیس کنٹرول سنٹر نے بیجنگ وقت کے مطابق دوپہر 12:17 بجے زمینی اسٹیشن کے ذریعے واپسی کا حکم جاری کیا ہے۔ مرکز کی جانب سے اس حکم کے بعد شینژو۔19 خلائی جہاز کی مداری کیپسول واپسی کیپسول سے علیحدہ ہوگئی ہے۔ بریک انجن کو اس کے بعد فعال کیا گیا اور واپسی کی کیپسول پروپلشن (دھکیلنے والے) کیپسول سے الگ ہوگئی ہے۔
سی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ واپسی کیپسول نے دوپہر 1:08بجے چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔ دوپہر 2:02 بجے تک شینژو۔19 کی پوری ٹیم واپسی کی کیپسول سے باہر آ چکی ہے۔
چینی انسانی خلائی پروگرام کے مطابق، خلابازوں نے مدار میں 183 دن گزارے اور تمام خلاباز مکمل طور پر صحت مند ہیں۔
جیو چھوان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link