غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک بچہ پانی لینے کے لئے باری کاانتظار کررہاہے-(شِنہوا)
غزہ(شِنہوا)فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ریلیف اینڈ ورکس (یواین آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جاری ناکہ بندی غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے اور خاص طور پر خواتین اور بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
2 مارچ کو ناکہ بندی کے نفاذ کو 2 ماہ مکمل ہونے پر یو این آر ڈبلیو اے نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے علاقے کے حالات زندگی میں شدید بگاڑ پیدا ہوا ہے کیونکہ خوراک، ادویات اور انسانی امداد کی ضروری فراہمی بند ہے۔
یواین آر ڈبلیو اے نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ محاصرہ بمباری سے مرنے والوں کے علاوہ خاموشی سے مزید بچوں اور عورتوں کی جانیں لے گا۔
بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ یہ ناکہ بندی بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت شہریوں کے خلاف اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر ناکہ بندی ختم کرے اور انسانی امداد کی فوری ترسیل کو آسان بنائے۔
