پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی سائنسدانوں نے چاول میں گرمی کے خلاف مزاحمت کرنے والا جین...

چینی سائنسدانوں نے چاول میں گرمی کے خلاف مزاحمت کرنے والا جین دریافت کرلیا

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر یوئے چھنگ میں ایک کاشتکار زرعی مشین کے ذریعے چاول کاشت کررہاہے-(شِنہوا)

ووہان(شِنہوا)چینی محققین نے چاول میں ایک اہم جین کی نشاندہی کی ہے جو شدید گرمی میں اس کی برداشت کو بہتر بناتا ہے جبکہ دانے کے معیار اور پیداوار کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ یہ دریافت شدید گرمی کی صورت میں چاول کی پیداوار کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کا حل پیش کرتی ہے۔

چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں واقع ہواژونگ زرعی یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے یہ جین  دریافت کی ہے جسے جرنل سیل کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔

تحقیق کے مرکزی مصنف لی یی بو کا کہنا ہے کہ بلند درجہ حرارت میں یہ جین، کیو ٹی 12 پروٹین کمپلیکس این ایف۔ وائی کے ساتھ تعامل کرتا ہے اور چاول کے دانوں کے اندر فائر وال کی طرح ان کی حفاظت کرتا ہے جو شدید گرمی کو روکتا ہے اور ساتھ ہی نشاستہ اور پروٹین کی تیاری کو مستحکم رکھتا ہے۔

لی یی بو نے کہا کہ  پچھلے سال کے اعلیٰ درجہ حرارت کے دوران ٹیم نے دریائے یانگسی کے طاس میں بڑے پیمانے پر فیلڈ تجربات کئے۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہائبرڈ چاول کی نسل "ہواژان” میں کیو ٹی 12 شامل کرنے سے ووہان، ہانگ ژو اور چھانگشا شہروں میں پیداوار میں 49.1 فیصد، 77.9 فیصد اور 31.2 فیصد اضافہ ہوا اور معیار میں بھی بہتری آئی۔

لی نے کہا کہ دریائے یانگسی کا طاس چین کے چاول کا تقریباً 2 تہائی حصہ پیدا کرتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں شدید گرمی نے چاول کی کاشت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دریافت ایک نیا مالیکولر طریقہ کار اور افزائش نسل کا حل فراہم کرتی ہے، جس کے ذریعے بلند درجہ حرارت والے ماحول میں چاول کی زیادہ پیداوار اور اعلیٰ معیار دونوں حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقصد کے لئے ٹیم نے ملکی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ افزائشی عمل کو تیز کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!