پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینماہرین صحت نے وزن کم کرنے والی دوائی جگر کی بیماری کیلئے...

ماہرین صحت نے وزن کم کرنے والی دوائی جگر کی بیماری کیلئے بھی سود مند قرار دیدی

 ماہرین صحت نے وزن کم کرنیوالی دوا ئی جگر کی بیماری کے علاج کیلئے بھی فائدہ مند قرار دیدی۔نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع رپورٹ میں ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ نئے تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وزن میں کمی کی جدید ترین دوا اوزمپیک چربی دار جگر کی بیماری کو نہ صرف روک سکتی ہے بلکہ اسے ختم بھی کرسکتی ہے ۔

ماہرین صحت کے مطابق اوزمپیک لینے والے تقریبا 63فیصدلوگوں میں جگر کی بیماری کا خاتمہ دیکھا گیا جبکہ پلیسیبو لینے والے مریضوں میں یہی شرح 34فیصد پائی گئی۔محقق ڈاکٹر ارون اور ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسٹراوٹز سانیال کے مطابق کہ طبی تجربے کے نتائج مضبوط ثبوت فراہم کرتے ہیں کہ اوزمپیک نہ صرف جگر کی صحت کو بہتر بنا کر مریضوں کی مدد کر سکتا ہے بلکہ اس بیماری میں کردار ادا کرنیوالے بنیادی میٹابولک مسائل کو بھی حل کر سکتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!