چین کے صدر شی جن پھنگ 15ویں 5 سالہ منصوبے(2026-2030) میں چین کی معاشی اور سماجی ترقی پر مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے 2026 تا 2030 کے عرصے میں ملک کی معاشی و سماجی ترقی کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے کام اچھے طریقے سے انجام دینے اور ترقی اور سلامتی دونوں کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
چین اپنے 14ویں 5 سالہ منصوبہ (2021-2025) کے آخری سال میں طے شدہ اہداف کے حصول کی کوششوں کو تیز کر رہا ہے اور آئندہ 5 سالہ منصوبے کی تیاری میں مصروف ہے۔
شی جن پھنگ نے 15ویں 5 سالہ منصوبے میں چین کی معاشی اور سماجی ترقی کے بارے میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ بندی کو سوشلسٹ جدیدیت کی بنیادی تکمیل کے ہدف پر مرکوز ہونا چاہیے تاکہ ایک عظیم ملک کی تعمیر اور قومی احیائے نو کو آگے بڑھایا جا سکے۔
چین کا 5 سالہ منصوبہ ملک کی درمیانی سے طویل مدتی ترقی کے لئے اہم رہنما دستاویز ہے جو 5 سالہ مدت میں مختلف شعبوں میں ملک کے مجموعی اہداف، اہم کاموں اور پالیسی سمت کا تعین کرتا ہے۔
شی نے کہا کہ اگلے 5 سالوں کے لئے معاشی اور سماجی ترقی کی منصوبہ بندی کرتے وقت بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق خود کو ڈھالنا اور تزویراتی ترجیحات کو سمجھنا ضروری ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ اہداف اور کاموں کا تعین مناسب انداز میں کیا جانا چاہیے اور ہر مخصوص شعبے کے لئے عملی اقدامات اور طریقہ کار تجویز کئے جانے چاہئیں۔
