پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینیوننان چائے نمائش میں چین اور برطانیہ کے تعلقات کی ثقافتی تصویر

یوننان چائے نمائش میں چین اور برطانیہ کے تعلقات کی ثقافتی تصویر

چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے شہر کونمنگ میں 25 اپریل سے 28 اپریل تک 17 ویں یوننان چائے عالمی نمائش اور تجارتی میلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس چار روزہ نمائش میں ایک خصوصی حصہ مختص کیا گیا تھا جس میں یوننان اور برطانیہ کی سیاہ چائے کے تاریخی تعلق کو اجاگر کیا گیا۔ نمائش کے اس حصے کو مہمانوں کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل ہوئی ہے۔

یوننان سیاہ چائے، جسے ڈیان ہانگ چائے کے نام سے جانا جاتا ہے، کو برطانیہ برآمد کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ آج کل برطانیہ میں یہ چائے ایک مقبول مشروب کے طور پر جانی جاتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اسٹیو ہالز، برطانوی مہمان

’’ دراصل برطانیہ میں کچھ لوگ ایسی اعلیٰ معیار کی چائے پسند کرتے ہیں جو یوننان سے آتی ہے۔ اور یہ ایک ایسا رجحان ہے جسے فروغ مل رہا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژو لینا، سیلز منیجر، یوننان ڈیان ہانگ گروپ کمپنی

’’ چین اور برطانیہ کے درمیان تبادلے کی بات کریں تو دوستی کا رشتہ قائم کرنےکے لئےچائےاکثر ایک ذریعے کے طور پر کام آتی ہے۔ یہ چین کی چائے کو باہر کی دنیا میں متعارف کرانے کا بھی ایک طریقہ ہے۔ یورپ اور چین دونوں میں یوننان ڈیان ہانگ چائے میں دودھ، پھول، پھل اور مصالحہ جات شامل کئے جا سکتے ہیں۔ یہ چائے بہت زیادہ لذیذ ہوتی ہے۔ برطانوی چائے کی ثقافت بھی اسی طرح کی ہے۔ یہ بھی بہت سے اجزا کا امتزاج ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اسٹیو ہالز، برطانوی مہمان

’’ میرے خیال میں یہ ایک بڑا موقع ہے۔ خاص طور پر یوننان چائے کے کاشتکار برطانوی چائے پینے والوں کو چائے کے معیار اور چینی چائے پینے کی روایات کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اسے بہت دلچسپ پائیں گے اور مختلف اقسام کی چائے کا لطف اٹھائیں گے۔ اس  لئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات استوار کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔‘‘

نمائش میں اندرون ملک اور دنیا بھر سے چائے کی صنعت سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی ہے۔

کونمنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!