اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خلاف خصوصی کریک...

چین میں اے آئی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا آغاز

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں گاڑیوں کی صنعت کی 21 ویں شنگھائی بین الاقوامی نمائش میں ایک مہمان جی اے سی کے بوتھ پر ایک روبوٹ کی تصاویر اتار رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں انٹرنیٹ کے اعلیٰ ضابطہ کار نے ایک مراسلہ جاری کیا ہےجس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجیز کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کے لئے 3ماہ کی ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزی سائبر سپیس امورکمیشن کے دفتر سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق یہ مہم 2 مراحل میں چلائی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں متعلقہ ذرائع کے انتظام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس میں غیر مجاز اے آئی ایپلیکیشنز کو ہٹانا، اے آئی سے تیار کردہ مواد اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کے ضابطے کو سخت بنانااور آن لائن پلیٹ فارمز کی خلاف ورزیوں کی شناخت اور تصدیق کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔

دوسرا مرحلہ مخصوص مسائل کو ہدف بنائے گا جن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے افواہیں، غلط معلومات، فحش مواد پھیلانا، کسی کی نقالی کرنا اور انٹرنیٹ ٹرولنگ جیسے واقعات شامل ہیں۔

مراسلے کے مطابق اس مرحلے میں غیر قانونی اور نقصان دہ مواد کو ہٹانے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ متعلقہ اکاؤنٹس، ملٹی چینل نیٹ ورک (ایم سی این) تنظیموں اور آن لائن پلیٹ فارمز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!