چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شوان وو ہسپتال کے پروفیسر ژاؤ گو گوانگ (دائیں سے پہلے) اور ان کی ٹیم کے دیگر ارکان کلینیکل ٹرائل کے دوران دماغی پیوندکاری کی سرجری کررہے ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی تحقیقی ٹیم نے خود مختار طور پر ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو جانوروں کے دماغ میں نہایت عمدہ لچکدار مائیکرو الیکٹروڈز کی تنصیب کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے انسٹیٹیوٹ آف آٹومیشن کے محققین کی جانب سے تیار کردہ روبوٹ کو شین زین میں دماغ کے تجزیے اور نقل سے متعلق بڑے سائنس و ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کے لئے ابتدائی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔
سی اے ایس آٹومیشن انسٹی ٹیوٹ میں تحقیق کے سربراہ یو شان کے مطابق مقامی سطح پر تیار کردہ متعدد ٹیکنالوجیز کا حامل روبوٹ مختلف اقسام کے لچکدار مائیکرو الیکٹروڈز کی خصوصیات کے ساتھ اچھی مطابقت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے چوہوں اور غیر انسانی بندروں کے دماغی خول میں نہایت درستگی سے پیوندکاری ممکن ہے۔
یہ پیش رفت سائنس دانوں کو بال سے بھی باریک اور نرم مائیکرو الیکٹروڈز تجرباتی طور پرجانوروں کے دماغی خول میں نصب کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے جس سے دماغی تحقیق اور بی سی آئی کی ترقی میں اہم معاونت حاصل ہو رہی ہے۔
یہ روبوٹ اب تک مختلف اقسام کے لچکدار الیکٹروڈز کی پیوندکاری کے لئے استعمال ہو چکا ہے۔
