فلپائن کے متعدد بحری جہاز ہوانگ یان ڈاؤ جزیرے کے ارد گرد کے پانیوں میں غیر قانونی ماہی گیری میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے جنوبی بحیرہ چین میں معمول کا گشت کیا ہے۔
کمانڈ کے ترجمان تیان جون لی نے کہا ہےکہ فلپائن نے باربار سمندر میں اشتعال انگیزی کی ہے اور غیر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر نام نہاد مشترکہ گشت کئے۔
انہوں نے کہا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ کی بحری اور فضائی افواج نے ان تمام سرگرمیوں کا سراغ لگاکر قریبی نگرانی کی۔
تیان نے زور دیا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ کے دستے چوکس ہیں اور وہ چین کی علاقائی خودمختاری اور بحری حقوق کے مضبوطی سے تحفظ اور جنوبی بحیرہ چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔
