اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدرکا نیو ڈویلپمنٹ بینک کا دورہ

چینی صدرکا نیو ڈویلپمنٹ بینک کا دورہ

چینی صدر شی جن پھنگ کا چین کےمشرقی شہر شنگھائی میں نیو ڈویلپمنٹ بینک کے دورے کے موقع پر ادارے کی سربراہ دلما روسیف اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں نیو ڈویلپمنٹ  بینک کا دورہ کیا اور ادارے کی صدر دلما روسیف سے ملاقات کی۔

روسیف نے بینک کے 4 نائب صدور اور دیگر ملازمین کے ہمراہ صدر شی جن پھنگ کاپرتپاک خیرمقدم کیا۔

شی جن پھنگ نے روسیف کو نیو ڈویلپمنٹ بینک کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بینک دنیا کا پہلا کثیر جہتی ترقیاتی ادارہ ہے جو ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی قیادت میں قائم اور زیر قیادت چل رہاہے۔

شی جن پھنگ نے بینک کو "عالمی جنوب کے اتحاد اور خود کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم اقدام” قرار دیا اور کہا کہ یہ عالمی نظم ونسق میں اصلاحات اور بہتری کے تاریخی رجحان سے مطابقت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک بین الاقوامی مالیاتی نظام میں ایک ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آیا ہے اور عالمی جنوب تعاون کی ایک روشن مثال ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وسیع تر برکس تعاون اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور بینک اعلیٰ معیار کی ترقی کی اپنی دوسری سنہری دہائی کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے۔

چینی صدر نے بینک پر زور دیا کہ وہ عالمی جنوب کی ترقیاتی ضروریات پر غور کرے اور زیادہ اعلیٰ معیار کے ساتھ کم لاگت اور پائیدار مالیاتی ڈھانچہ فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ بینک کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ نیو ڈویلپمنٹ بینک کی سرگرمیوں اور ترقی کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین بینک کے ساتھ منصوبہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے اور مزید نتائج حاصل کرنے کے لئے ماحول دوست، جدید اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کا خواہاں ہے۔

صدرشی جن پھنگ نے کہا کہ چین بینک کے ذریعے اپنے ترقیاتی تجربے کو دیگر رکن ممالک کے ساتھ بانٹنے کا خواہاں ہے اور مزید بین الاقوامی عوامی سامان فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر دلما روسیف نے نیو ڈویلپمنٹ بینک کی ترقی اور توسیع کے لئے طویل مدتی مضبوط حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!