چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر لیاؤیانگ میں آگ سے متاثرہ ریستوران کا منظر۔(شِنہوا)
شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں ریستوران میں آگ لگنے کے واقعے میں گیس دھماکے اور آتش زنی کو خارج از امکان قرار دے دیا گیا ہے۔ آگ سے 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔
حکام نے لیاؤیانگ شہر میں بدھ کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتا یا کہ تفتیش کار سگریٹ کے باقی بچ جانے والے ٹکڑے اور بجلی کی خرابی کی ممکنہ وجوہات سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔
لیاؤیانگ کے ایک ریستوران میں منگل کی دوپہر 12 بجکر 25 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی اور پولیس نے ریستوان چلانے والے کو حراست میں لے لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آگ داخلی دروازے کی سمت سے لگی تھی ۔ ریستوران کے اندر کوئی گیس پائپ لائن نہیں بچھائی گئی تھی ۔ آگ کے پھیلنے کی رفتار فرنیچر میں آتش گیر مواد کی موجودگی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے بڑھی۔
آگ باہر نکلنے میں رکاوٹ کا باعث بنی جس سے متاثرین پھنس گئے اور زہریلے دھوئیں کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link