اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلوسیع چین-افریقہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے افریقہ میں چینی ایوان...

وسیع چین-افریقہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے افریقہ میں چینی ایوان تجارت قائم

ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں نمائندگان افریقہ کے لئے چین کے ایوان تجارت کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

عدیس ابابا(شِنہوا)افریقہ کے لئے چین کے ایوان تجارت (سی سی سی اے) کا ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں باضابطہ طور پر افتتاح کر دیا گیا ہے جس کا مقصد چین اور افریقہ کے درمیان وسیع تر تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ مستقبل کے حامل چین-افریقہ معاشرے کے قیام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

15 بانی ارکان پر مشتمل سی سی سی اے زراعت، تعمیرات، صنعت، ٹیلی کمیونیکیشن، توانائی اور صحت جیسے مختلف شعبوں پر محیط ہے۔ روایتی اور ابھرتی ہوئی صنعتوں میں رکنیت کے اضافے کی توقع کے ساتھ اس ایوان کا مقصد اقتصادی روابط کو مضبوط بنانا اور چین-افریقہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افریقی یونین(اے یو) میں چینی مشن کے سربراہ ہو چھانگ چُھن نے کہا کہ نیا قائم شدہ ایوان مشن کی رہنمائی میں چین۔ افریقہ اور وسیع تر عالمی جنوب کے درمیان مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے پل کا کردار ادا کرے گا۔

افریقی یونین میں چینی مشن کے اعداد و شمار کے مطابق چینی کمپنیاں طویل عرصے سے افریقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں نے پورے براعظم میں تقریباً ایک لاکھ کلومیٹر سڑکیں، 10 ہزار کلومیٹر ریلوے لائنیں، ایک ہزار پل اور 100 بندرگاہیں تعمیر کی ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد ملازمتیں بھی پیدا کی ہیں۔ ان کوششوں سے افریقہ میں نقل و حمل کے رابطے، علاقائی ویلیو چینز کا انضمام اور عوامی معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

اے یو کمیشن کے ڈپٹی چیف آف سٹاف موسیٰ محمد عمر نے کہا کہ چین-افریقہ تزویراتی شراکت داری کے تحت سی سی سی اے کا قیام باہمی احترام اور ٹھوس نتائج کے حامل باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے اصول کی علامت ہے۔

موسیٰ محمد عمر نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمپنیاں افریقہ میں بنیادی ڈھانچے، توانائی، ڈیجیٹل بنیادی سہولیات اور نقل و حمل سمیت مختلف ترقیاتی شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ کمپنیاں افریقہ کی ترقی اور روزگار پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!