چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں ورلڈ گیمز 2025 کا لوگو نصب کیا گیا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چھنگ دو ورلڈ گیمز 2025 کی 100 روزہ الٹی گنتی منگل کو شروع ہونے کے ساتھ ہی ایونٹ کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ گیمز کی پہلی مشعل ریلے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں 26 جولائی کو منعقد کی جائے گی۔
منتظمین نے بتایا کہ مشعلیں جمع کرنے اور افتتاحی تقریب سان شنگ دوئی عجائب گھر میں منعقد کی جائے گی جس کے بعد مشعل سیچھوان کے 3 شہروں چھنگ دو، دے یانگ اور می شان میں منتقل کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی کھیلوں کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب مشعل ریلے سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ چھنگ دو ورلڈ گیمز کی انتظامی کمیٹی کے نائب صدر اور چھنگ دو کے میئر وانگ فینگ چاؤ نے کہا کہ 120 مشعل بردار 11 کلومیٹر کا مجموعی فاصلہ طے کریں گے۔
وانگ فینگ چاؤ نے مزید کہا کہ مشعل برداروں کا انتخاب مارچ سے جون تک جاری رہتا ہے، جس میں کھلاڑیوں، کوچز، شہریوں اور بین الاقوامی دوستوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ نچلی سطح کے کارکن جیسے کوریئر، رائیڈ ہیلنگ ڈرائیور اور صفائی کے ملازمین شامل ہوتے ہیں۔
"ژومینگ” یا "خوابوں کا تعاقب کرنے والی” نامی یہ مشعل ورلڈ گیمز کے لئے تیارکی جانے والی پہلی مشعل ہے اور اس کی رونمائی 27 فروری کو کی گئی تھی۔ وانگ فینگ چاؤ نے کہا کہ مشعلیں جمع کرنے اور مشعل ریلے کی متعلقہ سہولیات جولائی کے اوائل میں تیار ہو جائیں گی۔
