روس کے صدر ولادیمیر پوتن ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ماسکو (شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز 8 مئی کی نصف شب (پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے شب) سے ہوگا۔
کریملن نے کہا ہے کہ پوتن نے 9 مئی کوروس کے یوم فتح کی 80 ویں سالگرہ منانے کے لئےتمام کارروائیاں ختم کرنے کا حکم دیا ہے ۔
کریملن کے مطابق روس نے یوکرین سے کہا ہے کہ وہ بھی جنگ بندی میں شامل ہوجائے تاہم اگر یوکرین جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو روسی فوجیں مناسب اور موثر جواب دیں گی۔
کریملن کا مزید کہنا تھا کہ روس ایک بار پھر بغیر کسی پیشگی شرط کے امن مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔
