اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ میں پہلی سہ ماہی کے دوران 4کروڑ40لاکھ سے زائد سیاحتی دورے...

سنکیانگ میں پہلی سہ ماہی کے دوران 4کروڑ40لاکھ سے زائد سیاحتی دورے ہوئے

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقہ کے الی قازق خودمختار پریفکیچر کی کاؤنٹی ٹیکیس کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

ارمچی (شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 46 لاکھ 30 ہزار سیاحتی دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت  9.08 فیصد زائد ہے۔

علاقائی محکمہ ثقافت و سیاحت کے جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں ہرسطح کے مقامی ثقافتی و سیاحتی حکام نے سیاحت اور ثقافت کے فروغ سے متعلق متعدد اقدامات کئے۔

سیاحوں نے 49.25 ارب یوآن (تقریباً 6.84 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 12.58 فیصد اضافہ ہے۔

پہلی سہ ماہی کے دوران  21  ہزار600سے زائد عوامی ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن سے 82 لاکھ 40 ہزار افراد کو فائدہ ہوا۔

 مارچ میں منعقدہ  سنکیانگ ثقافت سیاحت صنعتی تجارتی نمائش 2025 اور چھٹی سنکیانگ موسم بہار نمائش میں 2  ہزارسے زائد نمائش کنندگان اور 45  ہزارسے زائد سیاح شریک ہوئے جس میں  3.65 ارب یوآن کے معاہدے طے پائے۔

محکمہ ثقافت و سیاحت کے عہدیدار ژانگ روئی  ہوا نے بتایا کہ  مئی میں  سنکیانگ بھر میں 200 سے زائد ثقافتی اور سیاحتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور تقریباً300 تشہیری پالیسیاں  متعارف کرائی جائیں گی جن میں رعایتی یا مفت داخلہ ٹکٹ، کھانے پینے اور رہائش پر خصوصی پیشکش شامل ہوگی تاکہ صارفین کی دلچسپی بڑھے اور مارکیٹ میں نئی جان پڑے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!