چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے معلوماتی دفتر کی جانب سے 8ویں ڈیجیٹل چائنہ سربراہ اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس کامنظر-(شِنہوا)
فو ژو(شِنہوا)چین نے 2024 میں مجموعی طور پر 41.06 زیٹا بائٹ ڈیٹا تیار کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
یہ بات قومی اعدادوشمار انتظامیہ کے سربراہ لیو لی ہونگ نے 8 ویں ڈیجیٹل چائنہ سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کی۔
چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے دارالحکومت فوژو میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں چین کی ڈیجیٹل تبدیلی میں پیش رفت اور ڈیجیٹل معیشت کے پھیلاؤ کو اجاگر کیا گیا۔
ڈیجیٹل معیشت چین کی اقتصادی ترقی کا اہم محرک بن کر ابھری ہے اور 2024 میں اس کی بنیادی ڈیجیٹل صنعتوں کا ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں تقریباً 10 فیصد حصہ رہا۔
لیو لی ہونگ نے کہا کہ چین ڈیٹا کے استعمال کو مزید موثر بنانے اور منڈی پر مبنی قدر کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کرے گا۔
لیو نے کہا کہ ڈیجیٹل چائنہ کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے مصنوعی ذہانت(اے آئی) سے پیدا ہونے والے غیرمعمولی مواقع سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے ڈیٹا ایلیمنٹس کی مارکیٹ پر مبنی اصلاحات اور اے آئی پلس اقدام کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی ڈیجیٹل صنعت نے 2024 میں 350 کھرب یوآن (تقریباً 48.6 کھرب امریکی ڈالر) کی کاروباری آمدن حاصل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.5 فیصد زائد ہے جبکہ مجموعی منافع 27 کھرب یوآن رہا جس میں 3.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
