اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ثقافتی شعبے میں پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقی

چین کے ثقافتی شعبے میں پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقی

میانمار کے شہر یانگون میں چائنہ کلچرل سنٹر میں چینی چائے کی ثقافت اور چینی صوبے یون نان میں ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے ایک پروگرام میں  چائے تیار کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ثقافتی شعبے اور اس سے منسلک صنعتوں کی بڑی کمپنیوں نے سال کے پہلے 3 مہینوں کے دوران آمدنی اور منافع دونوں میں مستحکم اضافہ دیکھا۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سروے میں شامل 80ہزار کاروباری اداروں نے پہلی سہ ماہی کے دوران  تقریباً 34 کھرب یوآن (تقریباً 470 ارب امریکی ڈالر) مجموعی آمدن کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں  6.2 فیصد زیادہ ہے۔

بیورو نے کہا کہ ترقی کی شرح 2024 کے پورے سال کے اعداد و شمار سے 0.2 فیصد زیادہ رہی۔

کمپنیوں کا منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.1 فیصد اضافے کے ساتھ 274.4 ارب یوآن تک پہنچ گیا، جس کی وجہ ڈیجیٹل مواد کی خدمات، انٹرنیٹ انفارمیشن سروسز، آن لائن ثقافتی اور تفریحی پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ انفارمیشن سروس ٹرمینلز کی پیداوار اور فروخت ہے۔

پہلی سہ ماہی میں  نئی شکل کے  کاروباری اداروں کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.5 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس نے بڑے ثقافتی اداروں کی مجموعی آمدنی میں 83.5 فیصد کا حصہ ڈالا۔ ان میں تفریح کے لئے بغیر پائلٹ کے ذہین ہوائی گاڑیوں کی پیداوار، ڈیجیٹل اشاعت اور انٹرنیٹ اشتہارات کی خدمات جیسی صنعتوں نے خاص طور پر مستحکم آمدنی ظاہر کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!