ڈھاکہ میں حال ہی میں چینی شاعری کا ایک مقابلہ منعقد ہوا ہے جس میں چینی ثقافت کو مختلف حوالوں سے اجاگر کیا گیا ہے۔ ان ثقافتی مظاہروں میں محفل مشاعرہ ، گُزَنگ (چینی موسیقی کا آلہ)، خطاطی کی نمائش اور اسٹیج پر تخلیقی انداز میں پرفارمنس شامل تھے۔ اس موقع پر فنکاروں کی شاندار پرفارمنس سے سامعین مسحور ہوئے۔
تقریب میں 100 سے زائد چینی زبان سیکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ شرکا میں سے 12 انفرادی اور 9 گروپ فائنلسٹ ابتدائی راؤنڈز کے ذریعے منتخب ہوئے۔
فائنل مقابلے میں شرکت کرنے والوں نے اپنی غیر معمولی پرفارمنس کے ساتھ سامعین کو متاثر کیا اور خوب داد پائی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): آمنہ تون طیبہ، چیمپئن، انفرادی کیٹیگری
’’ آج جو نظم میں نے پڑھی ہے اس کا عنوان ہے ’جواب‘۔ یہ بی ڈاؤ کی تخلیق ہے۔ مجھےچین کی ثقافت میں بہت دلچسپی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ چینی شاعری میں گہرا مفہوم چھپا ہوتا ہے، اس لئے مجھے چینی شاعری بہت پسند ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): بلبل اشرف صدیقی، ڈائریکٹر، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی
’’ زبان سیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم صرف زبان بولنا ہی سیکھیں۔ اس میں ثقافت اور زندگی کے طور طریقوں کا سیکھنا بھی شامل ہوتا ہے۔ سیکھنے کے اس عمل سے آپ کے مستقبل کا رخ کھل کر سامنے آتا ہے۔ اس سے آپ کی زندگی میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): یانگ ہوئی، چینی ڈائریکٹر، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف ڈھاکہ
’’ آج کے مقابلے کے ذریعے ہم دیکھ سکتے ہیں کہ متعدد شرکاء نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا اظہار بیان، اسٹیج پرفارمنس میں تخلیقی پن اور فنون کے حوالے سے ان کی سمجھ بُوجھ بہت متاثر کن تھی۔ مستقبل کی تدریس میں ہم زیادہ متنوع طریقے اپنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ طلباء کی زبان سیکھنے کی استعداد میں اضافہ ہو اور وہ چینی ثقافت کو گہرائی سے سمجھ سکیں۔‘‘
چین کی وزارتِ تعلیم کے زیر انتظام زبان کی تعلیم اور تعاون کے مرکز نے چینی سفارتخانے کی رہنمائی میں شاعری کے اس مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔ تقریب کے انتظامات یونیورسٹی آف ڈھاکہ کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے کئے جبکہ اس میں نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، شانٹو میریام ہونگ ہی کنفیوشس کلاس روم اور یونیورسٹی آف ڈھاکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن لینگویجز کا تعاون بھی شامل تھا۔
ڈھاکہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link