یمن کے شہر صنعا میں امریکی فضائی حملوں کے بعد لوگ تباہ شدہ گاڑی کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
صنعا(شِنہوا)یمن کے بیشتر شمالی علاقوں پر کنٹرول رکھنے والے حوثیوں کا کہنا ہے کہ پیر کی علی الصبح شمالی صوبے صعدہ میں ایک حراستی مرکز پر امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 30 افریقی تارکین وطن ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔
حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ ملبے سے 30 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کررہی ہیں۔
ٹیلی ویژن چینل نے مزید کہا کہ دیگر 50 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں غیر قانونی افریقی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔
