اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کو یوم مئی کی تعطیلات میں سرحد پار دوروں میں 27...

چین کو یوم مئی کی تعطیلات میں سرحد پار دوروں میں 27 فیصد اضافے کی توقع

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے یویوآن باغ میں بیلاروس اور روس کے سیاحوں کا تصاویرکے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران یومیہ اوسطاً 21 لاکھ 50 ہزار سرحد پار دورے ہونے کی توقع ہے جو گزشتہ برس سے 27 فیصد زیادہ ہیں۔

قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) کے مطابق یکم اور 5 مئی کو سرحد پار دورے عروج پر ہونے کی توقع ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چین کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ٹریفک میں مسلسل اضافہ ہونے والا ہے۔ شنگھائی پودونگ سے سب سے زیادہ یعنی یومیہ ایک لاکھ ایک ہزار افراد کا گزرہوگا۔ اس کے بعد گوانگ ژو بائی یون 50 ہزار اور بیجنگ کیپیٹل 45 ہزار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہوگا۔

ہانگ کانگ، مکاؤ اور چینی مین لینڈ کے درمیان سفر میں اضافہ جاری ہے۔ توقع ہے کہ یوم مئی کی تعطیلات کے دوران اس میں مزید اضافہ ہوگا جس کے لئے خطوں میں منعقدہ تقریبات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

این آئی اے نے سرحدی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پار ٹریفک پر کڑی نگاہ رکھیں اور مسافروں کو باقاعدگی سے تازہ ترین معلومات فراہم کریں۔ ادارے نے سرحد عبور کرنے کا وقت 30 منٹ سے زیادہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے مزید سکیورٹی عملے کو طلب کرلیا ہے۔

یوم مئی کی تعطیلات عمومی طور پر سال کے مصروف ترین سفری ادوار میں سے ایک ہیں۔ تعطیلات کے دوران لاکھوں چینی مسافر اپنے اہلخانہ سے ملنے، مقامی مقامات کی سیاحت  یا بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ سفر میں یہ اضافہ نقل و حمل، سیاحت اور خوردہ شعبوں کو فروغ دیتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!