اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینترکیہ میں اقتصادی تعاون تنظیم کااجلاس ، رکن ممالک کا سیاحتی شعبے...

ترکیہ میں اقتصادی تعاون تنظیم کااجلاس ، رکن ممالک کا سیاحتی شعبے کے مستقبل پر تبادلہ خیال 

ہفتہ کے روز ترکیہ کے مشرقی صوبہ ایزروم میں اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا آغاز ہوا ہے۔ اجلاس کا مقصد اقتصادی سفارت کاری کے مستقبل کا جائزہ لینا اور رکن ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کی اہمیت پر زور دینا ہے۔

اس دو روزہ تقریب میں مختلف ممالک کے تعلیمی ماہرین، پالیسی ساز، تاجر، کاروباری رہنما، سفارتکار، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے اور دانشور شریک ہیں۔

اجلاس کا مرکزی موضوع پالنڈوکن اقتصادی فورم ہےجس کا عنوان ’’سمارٹ دنیا میں منصفانہ مستقبل: ذہین معیشتیں اور عالمی عدم مساوات

"ہے۔

اس فورم کا مقصد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز مثلاً مصنوعی ذہانت کے تبدیل کرنے والے امکانات پر بات چیت اور ان کے عالمی اقتصادی نظاموں اور سماجی مساوات پر بڑھتے ہوئے اثرات کو اجاگر کرنا تھا۔

فورم کے موقع پر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے سیاحت کے وزیروں نے آپس میں ملاقات کی جس میں ایزروم کو سال 2025 کے لئے ای سی او کے سیاحتی دارالحکومت کے طور پر منتخب کیا گیا۔

 ترکیہ کے وزیر ثقافت و سیاحت محمد نوری ارصوئی نے کہا کہ سمارٹ معیشتوں کے دور میں سیاحت ایک متحرک ماحولیاتی نظام بن چکی ہے جو ثقافت، سفارتکاری، جدت اور تجارت کو سپورٹ کرتی ہے۔ انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک سے کہا کہ وہ باہمی تعاون کو مضبوط کریں اور اس خطے کی مکمل سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کریں۔

ای سی او ایک یوریشیائی سیاسی اور اقتصادی بین الحکومتی تنظیم ہے۔ اس کی بنیاد سال 1985 میں ایران، پاکستان اور ترکیہ نے تہران میں رکھی تھی۔

یہ تنظیم توسیع پا کر  اب 10 رکن ممالک پر مشتمل ہے ۔ رکن ممالک میں آذربائیجان، ترکمانستان، کرغیزستان، قازقستان، ازبکستان، افغانستان اور تاجکستان شامل ہیں۔

استنبول، ترکیہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!