اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا شہری ہوا بازی کا شعبہ یوم مزدور کی تعطیلات کے...

چین کا شہری ہوا بازی کا شعبہ یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران مستحکم ترقی کرے گا

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی کے ارمچی تیان شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پرایک طیارہ  گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر گوانگ ژو کے لئے اڑان بھررہاہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شہری ہوابازی کے شعبے میں آئندہ 5 روزہ یوم مزدور کی تعطیلات کے دوران مستحکم ترقی کی توقع ہے۔ چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ (سی اے اے سی) کے مطابق اس دوران ملک بھر میں ایک کروڑ7لاکھ 50ہزار ہوائی مسافروں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سی اے اے سی کے ایک عہدیدار شانگ کے جیا نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ یکم مئی سے 5 مئی تک تعطیلات کے دوران روزانہ اوسطاً  21لاکھ 50ہزار ہوائی مسافروں کے سفر کا امکان ہے جو 2024 کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہے اور اس مدت کے لئے ایک نیا ریکارڈ ہے۔

شانگ نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ یکم مئی اور 5 مئی کو  23لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کریں گے۔

شانگ کے جیا کے مطابق دوسری سہ ماہی کے آغاز کے بعد سے بین الاقوامی سفر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنے کی توقع ہے جس میں جاپان ، جمہوریہ کوریا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سرفہرست رہیں گے۔

زیادہ سفری طلب سے نمٹنے کی خاطر ایئر لائنز نے تعطیلات کے لئے مجموعی طور پر 88ہزار شیڈول پروازوں کی منصوبہ بندی کی ہے  جو پچھلے سال کے مقابلے میں 2.3 فیصد زیادہ ہے۔ مزید برآں 173 اضافی پروازوں کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق تعطیلات کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کا امکان ہے جس سے شدید موسم اور موسلا دھار بارش کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!