اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے فضائی مسافروں کی تعداد پہلی سہ ماہی میں 19 کروڑ...

چین کے فضائی مسافروں کی تعداد پہلی سہ ماہی میں 19 کروڑ تک پہنچ گئی

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کےشہر ارمچی کے ارمچی تیان شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انجینئرز ایک ہوائی جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ (سی اے اے سی) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ  ماہی میں چین کے فضائی مسافروں کی تعداد 19 کروڑ تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.9 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

سی اے اے سی کے ایک عہدیدار لی یونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہری ہوا بازی کے شعبے نے پہلی سہ ماہی میں 35لاکھ 80ہزار گھنٹے اور13لاکھ 60ہزار پروازیں مکمل کیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 4.8 فیصد اور 2.6 فیصد زیادہ ہیں۔

پہلے 3 ماہ میں اس شعبے کے مجموعی نقل و حمل کا حجم 38.59 ارب ٹن۔کلومیٹر سے تجاوز کر گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصے کے دوران ہوائی راستے سے سامان اور ڈاک کی نقل و حمل 22لاکھ 40 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 11.7 فیصد زیادہ ہے۔

چین کے شہری ہوا بازی کے شعبے نے پہلی سہ ماہی میں وقت کی پابندی کی 94.5 فیصد شرح حاصل کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.9 فیصد زیادہ ہے۔

لی یونگ نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران اس شعبے میں کسی حادثے کی اطلاع نہیں ملی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!