اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانرواں ماہ چمن کےراستے 41 ہزارافغان مہاجرین اپنے وطن پہنچ گئے

رواں ماہ چمن کےراستے 41 ہزارافغان مہاجرین اپنے وطن پہنچ گئے

اکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چمن بارڈر کے راستے جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے اس سلسلے میں ہولڈنگ کیمپس کا دورہ کیا، انہوں نے افغان باشندوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیمپس پاک افغان سرحد زیرو پوائنٹ پر واقع افغان باشندوں کیلئے قائم کئے گئے، یکم اپریل سے اب تک 41 ہزار سے زائد افغان باشندے چمن بارڈر کے راستے واپس افغانستان جاچکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے مزید بتایا کہ ضلع میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع کردیا ہے، افغانستان میں امن و امان قائم ہو چکا ہے، افغان باشندوں کو بڑی خوشی کے ساتھ اپنے ملک جانا چاہیے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!